عوام بھیک نہیں باوقار روزگار ،امن امان ،صحت و تعلیم کی بنیادی سہولیات چاہتے ہیں جو عوام کا حق ہے : رائوناصر علی
Posted on April 17, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور کے سینئرنائب صدر رائوناصر علی خان میئو نے لیبرونگ حلقہ PP159.اور160کے عہدران کے اجلاس سے خظاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کا موڈ بتا رہا ہے کہ وفاق اور تمام صوبوں میں ن لیگ کی حکومت بنے گی ،ملکی خزانے اور وسائل پر لوٹ مار کرنے والے کڑے احتساب کے لئے تیار رہیں ۔وہ دن دور نہیں جب مسلم لیگ ن کی حکومت لٹیروں کا احتساب کرئے گی ۔ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے۔
ملک کے وسائل پر عوام کا حق ہے نہ کہ چند کرپٹ حاندانوں کا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں دن رات عوام کے درمیان رہتاہوں اس لئے میںمحسو س کرسکتاہوں کہ عوام بھیک نہیں باوقار روزگار ،امن امان ،سستاانصاف ،صحت وتعلیم کی بنیادی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی چاہتے ہیں۔
جو عوام کاحق ہے۔عوام ہمارا ساتھ دیںاللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ن لیگ عام انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہوکر چوروں ،ڈاکوئوں کاکڑا احتساب کرے گی اور عوام کا حق عوام تک پہنچانے میں کوکسر اُٹھا نہ رکھے گی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیرمین مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور نیامت علی بھٹی نے کہا کہ دنیاجانتی میاں محمد شہباز شریف نے گزشتہ پانچ سال پنجاپ کی تعمیر ترقی کے لئے کڑی محنت کی ہے۔
مسلم لیگ ن کے دور کا ایک اک منصوبہ شہباز شریف کی محنت اور ایمانداری کامنہ
بولتا ثبوت ہے ۔ن لیگ کے ورکراور عوام دل وجان سے میاں بردران کی قیادت میں متحد ہیں ۔اللہ نے چاہا تو پاکستان بھر سے ن لیگ اُمیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے کیونکہ ن لیگ کی کامیابی ہی عوام کی کامیابی ہے۔