تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماء شفقت حسین قاتلانہ حملہ اور دھمکیوں پر تشویش کا اظہار
Posted on April 17, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کراچی ڈویژن کے صدر علامہ سید مظہر حسین عابدی اور تنظیم جعفریہ شاہ فیصل کالونی کراچی کے صدر سید مظہرعلی زیدی نے ایک مشترکہ بیان میں تحریک کے سرگرم رہنماء شفقت حسین پر قاتلانہ حملہ اور قتل کی دھمکیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ آئی جی سندھ پولیس سے مطالبہ کیا ہے۔
ملت جعفریہ کے خلاف شہر کراچی میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے واقعات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں اور مجرموں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے رہنمائوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے۔
ملت جعفریہ کی نشل کشی کا سلسلہ فوری بند کرنے کے لئے مجرموں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے اور شفقت حسین پر قاتلانہ حملے اور دھمکیوں کے حوالے سے درج FIRپر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔