تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم “مونسٹرزیونیورسٹی” کا نیاٹریلر جاری

Munstrz University

Munstrz University

نیویارک (جیوڈیسک)این جی ٹی 2001کی بلاک بسٹر فلم Monsters Inc کے پریکویل “مونسٹرزیونیورسٹی” کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت بننے والی اس اینیمیٹڈ کامیڈی فلم کے تمام کردار یونیورسٹی میں پڑھتے اور شرارتیں کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

Kori Rae کی پروڈیوس کردہ اس کامیڈی فلم میں شامل کمپیوٹر اینیمیٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی ووڈ کے نامور ایکٹر جان گڈمین سمیت بِلی کرسٹل اور جولیاسوینی نے اپنی آوازوں میں ریکارڈ کروائے ہیں جورواں سال 21جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔