اسلام آباد(جیوڈیسک)عالمی خود مختار ادارہ برائے پولیو کی خصوصی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ تین رکنی ٹیم پاکستانیوں پر سفری پابندیاں لگانے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لے گی۔ عالمی پولیو ٹیم وفاقی اور صوبائی حکام سے ملاقات کرے گی اور انسداد پولیس کے حوالے سے حکومتی اقدامات کا جائزہ لے گی۔
ڈاکٹر پاول ایلن کی سربراہی میں پولیو ٹیم سات روزہ دورے کے دوران پاکستان سے متعلق حتمی رپورٹ اپنے مرکزی دفتر جنیوا میں پیش کرے گی۔
گزشتہ سال نومبر میں عالمی خودمختار پولیو ادارے نے پاکستان پر سفری پابندیاں لگانے کی سفارش کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے پولیو پر قابو نہ پایا تو 31 مئی تک پاکستانی شہریوں کے غیر ملکی سفر پر پابندی لگا دی جائے۔