شکاگو (جیوڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں کھاد کے پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک اور200 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق واکو کھاد پلانٹ میں دھماکے کی وجوہات کا ابھی تک علم نہیں ہوسکا تاہم دھماکا انتہائی شدید تھا۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ہیلی کاپٹروں کے ذریعے زخمیوں اور مرنے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔