لاپاز: ڈاکار کار ریلی، 2014 کا پلان میڈیا کے سامنے پیش

La Paz

La Paz

لاپاز (جیوڈیسک)ڈاکار ریلی کے بولیویا میں ہونے والے سیزن دو ہزار چودہ کا پلان ذرائع کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ڈاکار ریلی کے چھٹے ایڈیشن کے لیے بولیویا کے ریگستان کو بھی چنا گیا ہے۔ لاپاز میں ہونے والی پریس کانفرنس میں ریلی کے آرگنائزرز نے ریلی کی حکمت عملی کو واضح کیا۔

ریس میں موٹربائیک، کار اور بڑی گاڑیاں شامل ہوں گی۔ آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ ریلی کے شرکا کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ڈاکار ریلی کو انتہائی خطرناک راستوں پر منعقد کروانے کی وجہ سے بڑی اہمیت حاصل ہے۔ ری چار اور پانچ جنوری دو ہزار چودہ کو ارجنٹائین سے شروع ہو گی۔