نئی دہلی(جیوڈیسک)بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں 2017 تک قابل تجدید توانائی کی مقدار دوگنا کر دی جائے گی۔بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ آئندہ مستقبل میں ممکنہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔
2017 تک قابل تجدید توانائی کی گنجائش دوگنا کر دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ملک میں اس وقت قابل تجدید توانائی کی مقدار 25 ہزار میگا واٹ ہے جسے 2017 تک 55 ہزار میگاواٹ تک کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے۔