کراچی(جیوڈیسک٩سونے کی قیمتوں میں جاری کمی کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔ فی تولہ قیمت چار سو روپے بڑھ گئی۔جس کے بعد سونے کی قیمت تریپن ہزار نو سو روپے فی تولہ ہو گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت تین سو سینتیس روپے اضافے سے چھیالیس ہزار دو سو روپے ہو گئی۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں آٹھ ڈالر فی اونس کمی کے بعد تیرہ سو تیراسی ڈالر ہو گئی ہے تاہم مقامی مارکیٹ میں رسد طلب سے کم ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔