سپرمین سیریز کی نئی فلم مین آف اسٹیل کا نیاٹریلر جاری

Superman

Superman

نیویارک(جیوڈیسک) مین آف اسٹیل 14 جون کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔ سپر مین کے فین تیار ہو جائیں، سیریز کی نئی فلم مین آف اسٹیل جون میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔اس فلم کا تازہ ترین ٹریلر ریلیز ہوتے ہی شائقین کا تجسس اور بڑھ گیا ہے۔

اس بار سپر مین کا کردار نبھا رہے ہیں ہینری کیول۔ ان کے ساتھ اسکرین پر نظر آنے والے دیگر سپر اسٹارز میں کیون کوسٹنر،لارنس فِش برن اور ایمی ایڈمز بھی شامل ہیں۔اس فلم میں 1938 میں پہلی بار کامکس میں آنے والی وہی کہانی دہرائی جائے گی۔

جس میں سپر مین کا مقابلہ ہو گا اس کے اپنے سیارے سے آئے جنرل زوڈ سے۔مین آف اسٹیل 14 جون کو ریلیز کی جائے گی۔