کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بتیس پوائنٹس کا اضافہ

KSE

KSE

کراچی (جیوڈیسک)پورا دن زبردست اتار چڑھا رہنے کے بعد بالاخر کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تین دن سے جاری مندی کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔کراچی بازار میں کاروبار کا آغاز مندی کے ساتھ ہوا۔

اور ایک وقت میں کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم شیئرز کی قیمت گر جانے کے بعد خریداری کا سلسلہ شروع ہو گیا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بتیس پوائنٹس کے اضافے سے اٹھارہ ہزار تین سو چورانوے پر بند ہوا۔ مجموعی طور انیس کروڑ سے زائد شیئرز کا کام ہوا۔