شادی شدہ ایکٹریسز کے بالی ووڈ میں مقام نہ ہونے کا تصور غلط ہے، کرینہ کپور

Kareena Kapoor

Kareena Kapoor

ممبئی(جیوڈیسک)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ یہ تصور غلط ہے کہ شادی شدہ ایکٹریسز کا بالی ووڈ میں کوئی مقام نہیں، بیبو کی سیف علی خان سے شادی کو 6 ماہ ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کی شادی زندگی تو شاندار ہے ہی اور اپنی پیشہ وارانہ زندگی سے بھی انہیں کوئی شکایت نہیں۔ کرینہ کپور کے مطابق ایک زمانے میں شادی کے بعد بالی ووڈ ہیرونز کے کیرئیر ختم ہو جایا کرتے تھے۔

لیکن اب نہ صرف شادی شدہ ایکٹریسز کو کام مل رہا ہے بلکہ لوگوں کا رویہ بھی ان کی جانب بدلتا نہیں ہے۔ کرینہ کا کہنا ہے کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد ملنے والی فلم آفرز سے مطمئن ہیں اور اس بالی ووڈ ٹرینڈ میں بدلاوسے بہت خوش بھی ہیں۔