اسلام آباد (جیوڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف چک شہزاد میں اپنے گھر پہنچ گئے، وہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی در خواست خارج ہونے اور عدالت کی جانب سے گرفتار کرنے کا حکم کے بعد عدالت سے فرار ہو گئے تھے۔سابق صدر پر ویز مشرف کی ضمانت کی در خواست ججز نظر بندی کیس میں خارج کی گئی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست خارج کرتے ہو ئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کا حکم سنتے ہی سیکیورٹی پر مامورر اہلکار سابق صدر پر ویز مشرف کو وہاں سے لے کر فرار ہو کر اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ چک شہزاد میں واقع پر گھر پر پہنچ گئے ہیں۔