لاہور (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے ڈرون حملوں کے کیس میں عدالتی معاون مقرر کرنے کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو استدعا کردی ۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطابندیا ل نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ڈرون حملے ملکی سلامتی اور بقا کے خلاف ہیں ۔
وفاقی حکومت طرف سے صرف مذمتی بیانات جاری کردیے جاتے ہیں۔ وفاقی حکومت کی وکیل ڈپٹی اٹارنی جنرل یاسمین سہگل نے عدالت کو بتایا کہ ڈرون حملوں کامعاملہ حساس نوعیت کا ہے لہذااس معاملے پر عدالتی معاون مقرر کیے جائیں ۔چیف جسٹس نے کیس کی مزیدسماعت 21مئی تک ملتوی کردی۔