لاہور(جیوڈیسک) سوئی ناردن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نیحسن کونج اورپیر کوہ میں تخریبی سرگرمیوں کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں میں سی این جی اسٹیشنز کوگیس کی فراہمی کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے کے مطابق ایس این جی پی ایل کے گیس لوڈ منیجمنٹ منصوبے کے تحت لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات ریجنز میں سی این جی سٹیشنز کو 18 اپریل کی صبح چھ بجے گیس فراہم کی جانی تھی۔
مگر گیس کی تنصیبات میں ہونے والی تخریب کاری کے باعث کو گیس فراہمی کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ اب سی این جی شٹیشنز کو 18 کی بجائے 19 اپریل کی صبح چھ بجے سے 22 اپریل کی صبح چھ بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے سینئرجنرل منیجر ریحان نواز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے۔
گیس پائپ لائن متاثر ہونے سے مجموعی شارٹ فال 55 کروڑ کیوبک فٹ تک پہنچ گیا پائپ لائن کی مرمت ہوتے ہی لاہور اور دیگر شہروں کی سی این جی اور صنعتوں کو گیس بحال کر دی جائے گی۔