ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے پرویز مشرف کے وکیل سپریم کورٹ پہنچ گئے

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد پرویز مشرف کے وکیل قمر افضل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں،وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے،اس سلسلے میں درخواست کی تیاری شروع کر دی ہے۔

پرویز مشرف کے وکیل قمر افضل ایڈووکیٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایسے جرم میں ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ نہیں ہو سکتی۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست خارج کرتے ہو ئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا،تاہم وہاں کی گرفتاری عمل نہیں آسکی تھی۔