اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری کے حکم کے بعد انتظامیہ نے پرویزمشرف کو ان کے فارم ہاس پر نظربند کرنے پر غور شروع کردیا کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے وکلا ان کی ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
درخواست آج ہی سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ سابق صدر کی گرفتاری سے متعلق اسلام آباد انتظامیہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں پرویز مشرف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا موقف ہے کہ پرویز مشرف کو جیل میں رکھنے سے سیکیورٹی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں اس لیے انہیں ان کی رہائش گاہ میں ہی نظر بند کردیا جائے تاہم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔