کراچی : شاہ فیصل ٹائون فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں پوری کوارٹر فائنل کے تین اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے فاتح تینوں ٹیموں نے کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
پری کوارٹر فائنل میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ینگ حقانی فٹ بال کلب نے سخت حریف شرافی محمڈن کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیکر کواٹر فائنل میں جگہ مستحکم کرلی میچ کے دوران دونوں ٹیموں کا مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا کھیل کے پہلے ہاف میں شرافی محمڈن کی جانب سے اعظم نے اپنی ٹیم کی جانب سے گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل کی تاہم دوسرے ہاف کے اختتامی لمحات میں ینگ حقانی کے محمد آصف نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ 1-1گول سے برابر کردیا۔
اسطرح ریفری کے فیصلے کے مطابق پنالٹی ککس پر ینگ حقانی نے 5-4سے کامیابی حاصل کی ،دوسرے میچ میں گلشن اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون نے ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر ہی الشہباز کورنگی کی مضبوط حریف ٹیم کو 4-2سے مات دیکر کواٹر فائنل میں داخل ہوگئی میچ کے دوران دنوں ٹیم نے 1-1گول کئے۔
الشہباز کورنگی کی جانب سے نور اور گلشن اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون کی جانب سے وسیم نے گول اسکور کئے جبکہ پری کوارٹر فائنل کے تیسرے میچ میں فیوچر اسٹار لانڈھی نے اپنے مد مقابل ٹورنامنٹ کی میز بان ٹیم اُسامہ اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیکر کوارٹر تک رسائی حاصل کرلی میچ کے دوران دونوں ٹیم نے سخت مقابلہ کیا۔
مگر کوئی بھی ٹیم کھیل کے مقررہ وقت پر گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی جبکہ پنالٹی ککس پر فیوچر اسٹار کے نادر شاہ ،وسیم ،عدنان،رفیق احمد شاہ اور شکیل نے درست نشانہ بازی کرتے ہوئے بال کو گول پوسٹ میں داخل کیا اور اُسامہ اسپورٹس کے سلیم شاہ،شہباز،کامل اور شوکت ہی گول کرنے میں کامیاب رہے جبکہ رحمت کی لگائی گئی۔
کک کو نادر شاہ نے باآسانی روک کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل کے تینوں میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نصیر عمر،سعید خان ،اور طاہر قاری نے انجام دیء میچ کمشنر کے فرائض غلام فاروق اور خان افسر تھے۔