آج بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسلادھار بارش کا امکان

Rain

Rain

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔سندھ، پنجاب سمیت ملک کے تمام شہروں میں گرمی کا زور بڑھتا جارہا ہے۔

بالائی علاقوں میں بھی دن گرم لیکن راتیں ابھی ٹھنڈی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج قلات ، مکران ، حیدرآباد ، سکھر ، لاڑکانہ ، میرپور خاص ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ژوب، بنوں ، ملتان ، ڈی آئی خان، ڈی جی خان اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔

محکمہ موسمیات نے اتوار سے بدھ تک بالائی سندھ،جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیزہواوں کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادواور سکھر میں 43ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔