علاقائی سیاست میں چور دروازے سے داخل ہوکر حلقہ کی عوام کی تقدیروں سے کھیلنے والوں کا محاسبہ کریں گے، حاجی اصغر کاہلوں
Posted on April 19, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
نارووال : آزاد امیدوار برائے حلقہ نمبر 134ُُپی پی ناروال حاجی اصغر علی کاہلوں نے کہا ہے کہ علاقائی سیاست میں چور دروازے سے داخل ہوکر حلقہ کی عوام کی تقدیروں سے کھیلنے والوں کا محاسبہ کریں گے حلقہ پی پی 134سے بے وفائی کرنے والے محض خوش اسلوب سلوگن کے ذریعے اپنے آپ کو خوش فہمی میں مبتلا کیے ہوئے ہیں۔
کرپٹ سیاستدانوں کے محا سبے کے لیے اعلان جہادکر تا ہوں ایک کارنرمیٹنگ پر بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جھوٹ،منافقت پگڑی ا چھال سیاست نے حلقہ پی پی 134کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا عوامی قیادت کی بجائے جاگیردار اس حلقہ کے عوام پر مسلط رہی جس سے نہ صرف عوام کے حقوق سلب کیے گے۔
بلکہ حلقہ بھر میں عوام کا استحصال کیا گیا اب حلقہ کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنا استحصال کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے کیونکہ اب عوام سمجھ چکے ہیں محض جھوٹے وعدے کرکے ان کی تقدیروں سے کھیلنے والے سیاستدانوں کو مستر دکرتے ہوئے صرف اپنے حقیقی نمائندوں کا چنائو کریں گے۔