وانا(جیوڈیسک)جنوبی وزیرستان میں این اے 41 سے آزاد امیدوار نصیراللہ وزیر کے جلسے پر دہشت گردوں نے 4 راکٹ فائر کئے۔ جلسہ گاہ کے قریب ایک راکٹ گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں وانا کے علاقے مغل میں این اے 41 سے آزاد امیدوار نصیراللہ وزیر کا انتخابی دفتر کے قریب میدان میں جلسہ تھا۔ اس دوران وچہ خورہ کے پہاڑ سے چار راکٹ فائر کئے گئے۔ ایک راکٹ جلسہ گاہ کے قریب گرا جس سے چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک راکٹ رستم بازار، ایک اشرف خیل گاوں کے قریب نالے میں اور ایک وانا ایئرپورٹ کے قریب گرا۔
تاہم اب تک سی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ادھر سیکیورٹی فورسز نے وچہ خورہ اور کوند سرائی کے پہاڑوں پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری توپ خانوں سے گولہ باری شروع کردی ہے۔