لاہور: غیرملکی چینل کا نمائندہ بن کر شہریوں کا لوٹنے والا گرفتار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک)لاہور کے علاقے مغل پورہ میں غیرملکی ٹی وی چینل کا نمائندہ بن کر شہریوں سے رقوم ہتھیانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق ظہیر نامی ملزم خود کو ایک غیرملکی نجی ٹی وی چینل کا نمائندہ ظاہر کرکے لوگوں سے پیسے وصول کرتا تھا۔

خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کر کے لوگوں سے بھاری رقوم بھی بٹور چکا ہے۔شہریوں کی اطلاع پر پولیس نے اسے گزشتہ شب پکڑ لیا،پولیس نے ملزم ظہیر کے خلاف بھتہ خوری اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔