ملکی زر مبادلہ ذخائر میں 51 کروڑ ڈالر کمی، 11 ارب 69 کروڑ ڈال رہ گئے

State Bank

State Bank

کراچی(جیوڈیسک) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر رواں ماہ تقریبا 51 کروڑ ڈالر کی کمی کے ساتھ 11 ارب 69 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سطح پر تھے جو 5 اپریل کو کم ہو کر 11 ارب 75کروڑ ڈالر اور اب مزید 6 کروڑ ڈالر کمی کے ساتھ 11 ارب 69 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔