بھمبر کی خبریں 19.04.2013

بھمبرمیں ٹیچرزفاؤنڈیشن اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی نصابی کتابوں کی مارکیٹ میں عدم دستیابی سے طالبعلم پریشان تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )بھمبرمیں ٹیچرزفاؤنڈیشن اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی نصابی کتابوں کی مارکیٹ میں عدم دستیابی سے طالبعلم پریشان تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مشکلات کا سامناتفصیلات کیمطابق بھمبرمیں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر ٹیچرز فاؤنڈیشن اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے متعدد کلاسوں کی کتب کی مارکیٹ میں بروقت فراہمی نہ ہونے کے باعث متعدد سرکاری اور غیرسرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کو اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کتابیں نہ ملنے کے باعث طلبا و طالبات کا تعلیمی خرج ہو رہاہے جبکہ کئی کلاسوں کی طلبا ء و طالبات کے پاس مکمل کتابیں نہ ہونے کے باعث سکولوں کے اندراساتذہ کو بھی نصاب پڑھانے اور بر وقت کورس مکمل کروانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جسکے باعث تعلیمی بورڈ کے اندر آئندہ سا ل امتحانات دینے والے طلباء و طالبات کے تعلیمی کیریئر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے طلباء ،طالبات اور والدین نے اعلیٰ حکام سے بروقت مارکیٹ میں کتب کی عدم دستیابی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبراسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے پہلے کوارٹر کلوزنگ 2013میں سیلز آفیسر راجہ ولید پاشا نے ضلع بھمبرکی تاریخ میں ریکارڈ بیمہ کرکے پہلی پوزیشن حاصل کر لی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبراسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے پہلے کوارٹر کلوزنگ 2013میں سیلز آفیسر راجہ ولید پاشا نے ضلع بھمبرکی تاریخ میں ریکارڈ بیمہ کرکے پہلی پوزیشن حاصل کر لی تفصیلات کیمطابق معروف بیمہ کمپنی اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے گولڈ میڈلسٹ سیلز آفیسرراجہ ولید پاشا نے سال 2013کے پہلے کوارٹر کلوزنگ بیمہ کے اندر ساڑھے چھ لاکھ روپے کا ریکارڈ بیمہ کرکے بھمبرکی تاریخ میں ریکارڈ بنا ڈالا جبکہ اسی سلسلہ میں گزشتہ روز اسٹیٹ لائف کارپوریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد ہوئی جس میں2013کے پہلے کوارٹرکلوزنگ بیمہ میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے تقریب کے مہمان خصوصی زونل ہیڈ اسٹیٹ لائف محمد یوسف فاروقی نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے انہوں نے اس موقع پر سیکٹراسٹیٹ لائف ضلع بھمبر کے سیلز آفیسر راجہ ولید پاشا کو اعلیٰ کارکردگی پر شلیڈ اور نقد انعام دیا تقریب میں ایریا مینجر چوہدری محمد صادق،سیکٹرہیڈ چنگیز کیانی ،ایریا منجیر اصغرشاہین سمیت سیلز آفیسران اور سیلز نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ھمبرمختلف سرکاری اداروں کے آفیسران و ملازمین اکثر اوقات دفتروں سے غائب رہنے لگے سرکاری دفاتر میں دوردرازدیہات سے آنے والے سائلین دن بھر کھجل خوارہو کر واپس لوٹنے لگے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبرمختلف سرکاری اداروں کے آفیسران و ملازمین اکثر اوقات دفتروں سے غائب رہنے لگے سرکاری دفاتر میں دوردرازدیہات سے آنے والے سائلین دن بھر کھجل خوارہو کر واپس لوٹنے لگے ڈپٹی کمشنر بھمبرسرکاری دفتروں کے آفیسران اور اہلکاروں سے اوقات کار کی پابندی کروائیں اور انکی کارکردگی جانچنے کیلئے چیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم کریں تاکہ عوام کے مسائل بھی حل ہو سکیں بھمبرکے شہریوں اور دفاتر میںدوردرازآنے والے سائلین کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبرکے شہریوں اور دوردراز دیہاتوں سے سرکاری دفاتر میں کام کی غرض سے آنے والے سائلین نے صحافیوں کو بتایاکہ ہمیں سرکاری دفتروں کے آفیسران اور اہلکاران سے ہمیشہ یہی شکایت رہتی ہے کہ اکثر اوقات ذمہ داران دفاتر میں موجود نہیں ہو تے یا پھر آئے روز سرکاری اجلاسوں یا متفرق فرائض کی انجام دہی کی وجہ سے دفتروں میں کم سے کم وقت کیلئے موجود
ہوتے ہیں جسکی وجہ سے دوسرے ملازمین بھی اکثر اپنی نشستوں سے غائب رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ خاص طور پر محکمہ برقیات کا ایس ڈی او آفس کا عملہ ایک دوسرے کے ریفرنس دیکر بجلی کے بلوں کی درستگی کیلئے دفتر میں آئے عوام علاقہ اور شہریوںکو ٹرخاتے رہتے ہیں اور سائلین سارا سارا دن کھجل خوار ہو کر گھروں کولوٹ جاتے ہیں شہریوں اور عوام علاقہ نے سرکاری دفتروں کے آفیسران ،ملازمین کے دفاتر میں بروقت نہ آنے اور اکثر غائب رہنے کے طرز عمل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جس ملک میں 40فیصد بجلی چوری ہوتی ہو تو بجلی چوری کرنے والے اور کروانے والے ہی بجلی سپلائی کرنے والے ہوں تو کسطرح لوڈ شیدنگ ختم ہو سکتی ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جس ملک میں 40فیصد بجلی چوری ہوتی ہو تو بجلی چوری کرنے والے اور کروانے والے ہی بجلی سپلائی کرنے والے ہوں تو کسطرح لوڈ شیدنگ ختم ہو سکتی ہے ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ سرکاری محکموں کے ذمہ واجب الادا بجلی بلوں کے بقایا جات کروڑوں اور اربوں روپے مالیت بنتی ہے اسی طرح لائن لاسز کی آڑ میں بھی محکمہ کے اہلکار دراصل بجلی چوری کرتے ہیں دلچسپ صورتحال یہ ہے کہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف ہڑتال کرنے والوں میں بھی بجلی چور شامل ہوتے ہیں اور لمحہ فکریہ یہ ہے کہ بجلی چوروں کا سو فیصد محکمہ کے اہلکاروں کو علم ہے انہوں نے کہاکہ ایسی صورتحال کے پیداہونے میں بجلی کا مہنگا ہونا بھی سب سے بڑی وجہ ہے کیونکہ بجلی کا بل ادا کرنا اب مشکل ہوتا جا رہا ہے اسلیے بجلی سستی کرنے سے ہی بجلی چوری میں کمی ہو سکتی ہے جس ملک میں الیکٹرک کمپنی کا نائب قاصد بھی ایئر کنڈیشنڈ کے مزے لے رہا ہے اور کھانا بھی الیکٹرک ہیٹر پر پکا رہا ہے تو پھر دیگر ملازمین بجلی کا استعمال کس طرح کررہے ہوں اس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے بہر حال ملک میں بجلی کی پیداوار ،سپلائی اور استعمال صاف و شفاف طریقہ کار کیساتھ ساتھ ریٹ فی یونٹ
زیادہ سے زیادہ 2روپے کیا جائے اور بجلی چوروں کیخلاف ہنگامی آپریشن شروع کرکے سخت سے سخت سزادی جائے اگر فوری طور پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیا جائے تو ملکی معیشت کا پہیہ سو فیصد درست ہوجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادکشمیر کے نامور صحافی عرفان قریشی مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر کشمیر پریس کلب بھمبر میں دعائیہ تقریب منعقد ہو گی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )آزادکشمیر کے نامور صحافی عرفان قریشی مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر کشمیر پریس کلب بھمبر میں دعائیہ تقریب منعقد ہو گی تقریب میں مرحوم کیلئے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جموں وکشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے چیف آرگنائزر چوہدری خالدحسین ،سینئر صحافی ناصرشریف بٹ ،صدرکشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل ،جنرل سیکرٹری ملک شوکت حسین اور طارق محمود ثاقب نے مرحوم کی اعلیٰ صحافتی خدمات کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا مرحوم آزادکشمیر کی صحافت کے درخشندہ ستارے تھے آزادکشمیر کے اندر اعلیٰ صحافتی اقدار کو اجاگر کرنے میں انکا بڑا کردار ہے یہی وجہ ہے کہ معاشرہ کے ہر طبقہ کے اندر صحافت کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا تاہے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے صحافی عرفان قریشی کے ویژن کو لے کرمثبت صحافت کیلئے کوشاں رہیں گے مرحوم عرفان قریشی کی صحافت کیلئے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا تقریب میں صحافیوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری کمال سبحانی کی والدہ محترمہ کا ختم چہلم 24اپریل کو 11بجے گاہی سماہنی میں منعقد ہوگا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری کمال سبحانی کی والدہ محترمہ کا ختم چہلم 24اپریل کو 11بجے گاہی سماہنی میں منعقد ہوگا تفصیلات
کیمطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری کمال سبحانی کی والدہ محترمہ کی رسم چہلم 24اپریل بروز بدھ بوقت دن11بجے انکے آبائی گاؤں گاہی سماہنی میں منعقد ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری فنانس پاکستان کشمیر ایجوکیشنل
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری فنانس پاکستان کشمیر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئرآرگنائزیشن کے بانی صدرچوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے اپنے آفس میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ معاشرتی افراتفری کا دوردورہ ہے سیاسی عہدوں اور سرکاری و حکومتی عہدوں کی بے توقیری عروج پر ہے بڑے بڑے نام نہاد عہدوں والے لوگ بے وقار ہو کر مارے مارے پھر رہے ہیں بے عزتی انکا مقدر بن چکی ہے معاشرے کے اندر ٹوٹ پھوٹ ہے عہدوں اور روایتی عزت واحترام ذاتی انا کا محور اور دائرہ بن کر رہ گیا ہے سیاست بھی ایک ایک یونین کونسل اور ایک ایک حلقے کے اندر بڑے عہدوں کو استعمال کرکے کی جارہی ہے ریاست اور ملک مخض نام اور استعمال کیا جاتا ہے حقیقی طور پر ملک اور ریاست کے عہدے صدر ووزیر اعظم محدودہو کر رہ چکے ہیں ملک گیر اور ریاست گیر پالیسیاں بنانے کا دور شاید گزر چکا ہے نمود و نمائش ،آرائش و زیبائش ،ذاتی آن بان ،عہدوں اور اخبارات سے لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کانام عوامی خدمت بن چکا ہے ان تمام منفی اقدامات سے علاقائی تعصب ،دولت پرستی ،نفرت وکدورت نے لے لی ہے عوامی حقوق اور اور احوت مساوار کا فلسفہ ناپید ہے یا صرف فقروں اور تقریروں کی حد تک رہ چکا ہے عوام حقوق سے محروم و مجبور ہیں65سالہ کارکردگی مایوس کن ہے جسکی وجہ اداروں اور عہدوں کی تذلیل ہے باغیانہ سوچ پنپ رہی ہے مگرآنے والے دور میں اگر درست زاویوں کے اندر حالات کا ادراک کیا گیا تو ضرورانقلاب آکر رہے گا اورعوام کو ان کے حقوق مل کررہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیاوی اور اخروی زندگی کی کامیابی کا راز قرآن وسنت پر عمل اور لوگوں کی بلا لوث خدمت میں پنہاں ہے میں نے بینک کے شعبہ کے اندر چالیس سال خدمات سر انجام دیں
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دنیاوی اور اخروی زندگی کی کامیابی کا راز قرآن وسنت پر عمل اور لوگوں کی بلا لوث خدمت میں پنہاں ہے میں نے بینک کے شعبہ کے اندر چالیس سال خدمات سر انجام دیں یہی وجہ ہے کہ آج انہی خدمات کے عوض معاشرہ میں ہمیں وہ عزت اورباوقار مقام ملا ہے جس سے کبھی بھلا یا نہ جا سکے گا انشاء اللہ آئندہ بھی عوام کی خدمات کا یہ سفر جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ AVP ریٹائرڈ منیجر UBL چوہدری عبدالرشید نے دوست احباب کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے UBL میں چالیس سال سروس کی اور سروس کے دوران خدمت خلق میرا مشن رہا یہی وجہ ہے کہ آج لوگوں کا پیار اور خلوص میری زندگی کا حاصل ہے مجھے دوست احباب عزیز اوقارب اور عام لوگوں کی طرف سے جو عزت ملی وہ کبھی بھلائی نہ جا سکے گی دوست زندگی کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کے ساتھ گزرنے والے ایک ایک پل زندگی کا یاد گار حصہ بن گئے آج میں اپنے تمام دوست احباب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے یہاں آ کر مجھے عزت بخشی استقبالیہ تقریب میں سابق صدر کشمیر پریس کلب بھمبر چوہدری عزیز الرحمن ناز، صدر انجمن فلاح و بہبود چوہدری غلام احمد، سابق صدر پریس کلب کوٹلہ ڈاکٹر شکیل احمد بٹ، سیکرٹری جنرل کشمیر پریس کلب ملک شوکت اعوان ، راجہ وسیم اختر، چوہدری جمیل احمد اور ذیشان مصطفی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کی جارہی ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کی جارہی ہے ڈلیوری اور ایمرجنسی میں مفت ادویات دی جارہی ہیں ان
خیالات کااظہار میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبرڈاکٹراقبال حسین چوہدری نے کیا انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت آزادکشمیر کے عوام کو صحت کی بھرپور سہولیات دے رہا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال بھمبرمیں بھی عوام کو صحت کی ہر طرح کی سہولت دے رہے ہیں حکومتی حکم پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بھمبرمیں ایمرجنسی اور ڈلیوری کے شعبہ میں مریضوں کو ادویات کی فری فراہمی شروع ہو گئی جبکہ دیگر شعبہ جات کے اندر بھی بہتری لائی جارہی ہے۔