کراچی(جیوڈیسک)کراچی ملک میں رواں سیزن گندم کی ریکارڈ ڈھائی کروڑ ٹن پیداوار متوقع ہے جس کے باعث حکومت کی جانب سے بھی 80 لاکھ ٹن کی خریداری کا ہدف مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔رواں سیزن ملک میں 2کروڑ 50 لاکھ ٹن سے زائد گندم کی پیداوار متوقع ہے۔
اور حکومت کسانوں سے یہ گندم 1200 روپے فی من کے حساب سے خریدے گی۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی صوبائی حکومت کو 45 لاکھ ٹن گندم خریداری کے لیے 135 ارب روپے جبکہ محکمہ خوارک سندھ کو 13 لاکھ ٹن گندم خریداری کے لیے 39 ارب روپے کی رقم درکار ہے۔ماہرین کے مطابق ملک میں 30 لاکھ ٹن سے زائد گندم کاذخیرہ موجودہ ہے۔