اسلام آباد (جیوڈیسک)اسلام آباد….24 گھنٹے سے زائد بغداد ایئر پورٹ پر محصور رہنے کے بعد 37 پاکستانی زائرین پر مشتمل قافلہ پاکستان پہنچ گیا۔ زائرین عراق کے دارالحکومت بغداد میں زیارت کی غرض سے گئے تھے تاہم عراقی حکومت نے زائرین کو بغداد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی اور 24 گھنٹے ایئر پورٹ پر روکے رکھا۔ کراچی پہنچنے پر زائرین کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانے کی بار بار یقین دہانی کے باوجود کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئے۔
37افراد پر مشتمل قافلے میں 14 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں ، آج صورتحال پر پریس کانفرنس کا اعلان کیا گیا ہے۔گھنٹے سے زائد بغداد ایئر پورٹ پر محصور رہنے کے بعد 37پاکستانی زائرین پر مشتمل قافلہ پاکستان پہنچ گیا۔ زائرین عراق کے دارالحکومت بغداد میں زیارت کی غرض سے گئے تھے۔
تاہم عراقی حکومت نے زائرین کو بغداد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی اور 24 گھنٹے ایئر پورٹ پر روکے رکھا۔ کراچی پہنچنے پر زائرین کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانے کی بار بار یقین دہانی کے باوجود کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئے۔ 37 افراد پر مشتمل قافلے میں 14 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں ، آج صورتحال پر پریس کانفرنس کا اعلان کیا گیا ہے۔