پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ سوئی نادرن گیس نے جیت لیا

President Cup

President Cup

کراچی(جیوڈیسک)کراچی پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ سوئی نادرن گیس نے جیت لیا ،فائنل میں واپڈا کو 32رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ،میچ جیو سوپر سے براہ راست دکھا یا گیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سوئی نادرن گیس نے پہلیبیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے،توفیق عمر 79 اور محمد حفیظ نے 59 رنز اسکور کئے ،جواب میں واپڈا کی ٹیم مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز ہی بناسکی ،واپڈا کی جانب سے ایوب ڈوگر 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔