ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ کا نیا کمانڈو ودیوت جموال باکس آفس پرکامیاب ہوگیا۔فلم نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 18 کروڑ کما کر کمال کردیا۔بالی ووڈ میں گذشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی ہدایتکار دلیپ گھوش کی فلم کمانڈو کو شائقین نے پسندیدگی کی سند دے دی ہے۔
فلم نے 18 کروڑ کا بزنس کرکے باکس آفس پر پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔فلم کے ہیرو ودیوت جموال کہتے ہیں کہ اگر کمانڈو کا سیکوئل بنا تو وہ اس میں بھی ضرور کام کریں گے۔ اور ہندی سینما میں ایکشن کے نئے انداز متعارف کرائیں گے۔