سابق آرمی چیف سے تذلیل آمیز سلوک مسلح افواج کی توہین ہے طاہر حسین
Posted on April 20, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے عدالت کی جانب سے ججزنظربندی کیس میں مشرف کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کی شمولیت مشرف کے ٹریولر ریمانڈ دیئے اور پولیس کی جانب سے پرویز مشرف کو ان کے گھر سے پولیس ہیڈکوارٹر منتقل کئے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو عدلیہ سے انصاف و غیر جانبداری کی جو توقعا ت تھیں وہ سب باطل ثابت ہوچکی ہیں۔
عدلیہ کا کردار بے نقاب ہوچکا ہے کہ وطن عزیز کو لوٹنے ‘ بیرون ممالک اکاؤنٹس اور اثاثے بنانے رینٹل پراجیکٹس پر کمیشن وصولنے اور طیارہ ہائی جیکنگ کیس کے ذریعے اپنے ملک کا آرمی چیف دشمن ملک کے حوالے کی سازش کرنے والے عدالت کیلئے محب وطن اور آسمانی فرشتے ہیں۔
جبکہ عسکری اور سیاسی دونوں محاذوں پر پاکستان کو مستحکم بناکر ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی عطا کرنے والے کرپشن سے پاک اور صادق و امین قومی وعوامی رہنما کو نہ صرف انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نا اہل قرار دے دیا گیا۔
بلکہ دہشت گردوں ملک دشمنوں کی ایماء پر سابق آرمی چیف کے ساتھ عادی مجرموں جیسا سلوک کرکے نہ صرف آرمی کی تذلیل و توہین کی جارہی ہے بلکہ سابق صدر پاکستان کو بھی عدالتوں گھسیٹ کر عالمی سطح پر پاکستان کا امیج برباد کیا جارہا ہے جو یقینا آئین و انصاف کا تقاضہ نہیں بلکہ منتقم مزاجی یاپھر ملک دشمنوں اور دہشتگردوں سے سازباز کا ثبوت بھی ہے۔
مگر مشرف پر پاکستان کی سرزمین تنگ کرنے کی کوشش کرنے والے یہ جان لیں کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے وہ بے نقاب ہورہے ہیں اور اگر عوام ان کی مخالفت مین باہر نکل آئے تو پھر ان پر بھی پاکستان کی سرزمین تنگ ہوجائے گی اور پھر شاید انہیں دو گز زمین بھی نہ ملے۔