ریاستی جبر کے ذریعے محب وطن حلقوں کو پرویز مشرف کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹایا جاسکتا
Posted on April 20, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات آسیہ اسحاق کے گھر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چڑھائی کی مذمت کرتے ہوئے اے پی ایم ایل سندھ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین نے کہا ہے کہ قابل ایکبار پھر اسی ریاستی جبر کی جانب گامزن ہوچکا ہے جس سے نکال کر پرویز مشرف اسے تہذیب و تمدن کے دائرے میں لائے تھے اور پاکستان جہاں مفاد رستوں سیاستدانوں کے ہاتھوں برباد ہورہا ہے۔
وہیں اختیارات و قانون کے ناجائز استعمال کی رویت اس ملک کی جڑیں بھی کھوکھلی کررہی ہے اور اداروں نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا اور تعصب و منافقت ‘ مفاد پرستی اور انتقام کی روایت برقرار رکھی تو پاکستان ایک بار پھر کسی تکلیف دہ سانحہ سے دوچار ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی جبر اور دہشت گردوں کی دھمکیوں کا خوف محب وطن پاکستانیوں کو مشرف کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹاسکتا مشرف کا ماضی اس بات کا ثبوت ہے کہ مشرف ہی پاکستان کا مستقبل ہیں اور ان کے خلاف سازشیںپاکستان کیخلاف سازشوں کے مترادف ہیں اور محب وطن پاکستانی پاکستان کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
اسلئے تمام ادارے اپنی حدود و اوقات میں رہیں ورنہ محب وطن پاکستانی اگر باہر نکل آئے تو سازشی عناصر ‘ ریاستی جبر کے سہارے ظلم کرنے والوں اور دہشت گردوں کے سرپرستوں کو کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی۔