اسلام آباد(جیوڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے انٹرنیشنل جو ڈیشل کانفرنس سے خطا ب میں کہا ہے کہ عدلیہ نے کبھی بھی انتظامیہ یا مقننہ کا کردار لینے کی کوشش نہیں کی عدلیہ نے ہمیشہ آئینی حدود میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی 3 روزہ بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس سے خطاب میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ سستا اور فوری انصاف ریاست کی ذمے داری ہے اور شہریوں کا بنیادی حق ہے۔
آئین کے تحت عدلیہ کو ماورائے آئین قوانین اور انتظامی عہدیداروں کے اقدامات کو کالعدم قرار دینے کا اختیار حاصل ہے،انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس 3روز تک جاری رہے گی کانفرنس کے دوسرے روز نو ورکنگ گروپس میں انصاف کی فراہمی سے متعلق مختلف موضاعات پر مقالے پڑھے جائیں گے۔