اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد اور گرد و نواح میں رات گئے آندھی طوفان کے بعد موسلا دھارش بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بلتستان ڈویژن کے پہاڑوں پر پھر سے برف باری کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں رات گئے گرد آلود ہوا کا شدید طوفان آیا۔ جس کے بعد موسلادھار بارش ہوئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
بلتستان ڈویژن کے ضلع غذر کے پہاڑوں پر پھر برف باری شروع ہوگئی جبکہ نشیبی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔جبکہ مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی۔جمعے کے روز حید رآباد اور نواب شاہ میں تیز گرد آلود ہوائیں چلیں ، جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
جامشورو،کوٹری، میرپور خاص اور سندھ کے دیگر شہروں میں بھی آندھی کے بعد بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے اتوار سے بدھ کے دوران بالائی سندھ،جنوبی پنجاب ،مشرقی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے چند مقامات پر جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سکھر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔