کراچی : ناظم آباد میں سیاسی جماعت کا انتخابی دفتر نذر آتش

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے ناظم آباد میں نا معلوم افراد نے جماعت اسلامی کے دفتر کو نذر آتش کر دیا۔پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر 2 میں نامعلوم افراد نے سیاسی جماعت کا دفتر جلادیا۔تر جمان جماعت اسلامی کے مطابق ناظم آباد میں جماعت اسلامی کے انتخابی دفتر جلایا گیا۔

وقوع کے وقت صرف ایک کارکن آفس میں موجود تھے ،ملزمان نے کارکن کوبھی تشدد کا نشانہ بنایا۔آگ لگنے سے دفتر میں موجود قیمتی فرنیچر کو شدید نقصان پہنچا۔امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے واقعے کی مذمت کرتے ہو ئے الیکشن کمیشن اور نگراں وزیراعلی سے واقعے کے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔