چکرال کے عوام نے یہ ثابت کردیا کہ چکرال پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ ہے
Posted on April 20, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال : چکرال کے عوام نے یہ ثابت کردیا کہ چکرال پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ ہے گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی راجہ یاسرہمایوں سرفراز خان،امیدوارصوبائی اسمبلی چوہدری علی ناصر خان بھٹی اور جنرل سیکرٹری ضلع چکوال ملک شاہداقبال ایڈووکیٹ جب چکرال پہنچے تو اہلیان چکر ال نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
انہیں گھوڑوں اور موٹر سائیکل سواروں کے ہمراہ جلسہ گاہ میں لایا گیااس موقع پر مقامی مقررکی حیثیت سے وحید ممتاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے تمام امیدواروںکی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور انہیں مکمل یقین دلاتے ہیں کہ انہیں گیارہ مئی کے روز مکمل کامیابی سے ہمکنار کروائیں گے اس موقع پر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس پیار اور خلوص کے ساتھ آپ لوگوں نے ہمارا استقبال کیا اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ عوام اس تبدیلی کے حامی ہیں۔
جو عمران خان اس ملک میں لانا چاہتے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف سطحی بنیادوں پر انصاف مہیا کرنا چاہتی ہے اور اس پر تمام پالیسیاں تحریک انصاف کے پاس موجود ہیں اس موقع پر جنرل سیکرٹری تحریک انصاف ضلع چکوال نے اپنے خطاب میں کہاکہ سابق حکومتوں کا کردار اور تحریک انصاف کا منشور آپ کے سامنے ہے اور سابق حکومتوں کا احتساب آپ اپنے ووٹ کے ساتھ کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر چوہدری علی ناصر خان بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم آپکے سامنے جس پارٹی کے امیدوار کے طور حاضر ہوئے ہیں اس کے منشور کے مطابق ہر پاکستانی کو برابری کی سطح پر انصاف فراہم کرنا ہے اس لئے ہم آپ سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ ہر پاکستانی شہری کی عزت نفس کی حفاظت کرنا ہر سیاسی امیدوار کی اولین زمہ داری ہے اورتحریک انصاف اس فرج کو ہمیشہ پوراکرے گی۔