باجوڑ : خاتون خود کش بمبار کا حملہ ، سیکیورٹی اہل کار سمیت4جاں بحق

Bajaur

Bajaur

پشاور(جیوڈیسک)پشاورباجوڑ ایجنسی میں خاتون خود کش بمبارنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار کے مرکزی دروازے پر حملہ کیا ہے،جس کے نتیجہ میں سیکیورٹی اہل کار سمیت4افراد جاں بحق ہو گئے ۔

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق خود کش حملے میں4افراد زخمی بھی ہو ئے،زخمی اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اسد سرور کا کہنا ہے کہباجوڑ ایجنسی میں خودکش حملہ آور خاتون تھی۔
خود کش حملے کے بعد ایجنسی ہیڈکوارٹراسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔