انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر فیصل کنڈی کی عدالت طلبی

Faisal Kundi

Faisal Kundi

ڈیرہ اسماعیل خان(جیوڈیسک)انتخابات کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پرپیپلز پارٹی کے امیدوار سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی عدالت طلب ،اپنی سرگرمیوں سے باز نہ آئے تو نااہل قرار دیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدواراین اے25 داورخان کنڈی نے سیشن جج کو درخواست دی جس میں ان کا موقف تھا کہ اس کے مخالف امیدوار سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی الیکشن کے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کررہا ہے اور درخواست گزار نے شکایت کی کہ وہ این اے25 میں ووٹرز کو ترقیاتی سکیمیں دے رہا ہ۔

ے جس پر عدالت نے فیصل کریم کنڈی کو طلب کیا اور این اے 25 کی الیکشن مانیٹرنگ ٹیم جس میں نعمت اللہ اور ڈاکٹر قدرت اللہ خان کو دو روز کے اندر انکوائری اور اپنی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر این اے 25 ندیم محمد خان کوحکم نامہ کی نقول انفارمیشن کے لیے بھیج دی۔