بھمبر کی خبریں 20.04.2013

ایلمنٹری بورڈ ضلع بھمبر نے سالانہ نتائج 2012-13کا اعلان کر دیا پانچویں جماعت میں سرکاری سکول جبکہ آٹھویں کلاس میں پرائیویٹ سکول نے پہلی پوزیشنوں پر میدان مار لیا

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایلمنٹری بورڈ ضلع بھمبر نے سالانہ نتائج 2012-13کا اعلان کر دیا پانچویں جماعت میں سرکاری سکول جبکہ آٹھویں کلاس میںپرائیویٹ سکول نے پہلی پوزیشنوں پر میدان مار لیا شعبہ پرائمری میں نتائج کا تناسب 83.88فیصد جبکہ مڈل میں 85.05فیصد رہا تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر میں ایلمنٹری بورڈ ضلع بھمبر کے سالانہ نتائج 2012-13کے نتائج کااعلان کیا گیا کنٹرولر امتحانات ایلمنٹری بورڈ ضلع بھمبر محمداسلم چوہدری نے نتائج کا اعلان گزشتہ روز پائلٹ ہائی سکول بھمبرمیں منعقدہ تقریب میں کیا تقریب کی صدارت چیئرمین ضلعی ایلمنٹری بورڈ و DEOسیکنڈری چوہدری محمد اشرف نے کی نتائج کیمطابق امتحان میں 9251طلبائکے داخلے ہوئے جن میںسے 9145طلباء نے باقاعدہ امتحان میں شمولیت اختیار کی جن میں سے 7729امیدوار پاس جبکہ 1426امیدوار فیل قرار پائے کلاس وائز نتائج کیمطابق کلاس 5thمیں 5061بچوں نے امتحان میں حصہ لیا جس میں 4198بچوں نے امتحان پاس کر لیا جبکہ 807بچے فیل قرارپائے اور نتائج کا تناسب 83.88جبکہ آٹھویں کلاس میں ٹوٹل 4190طلباء وطالبات نے امتحان میں حصہ لیا 3521طلباء وطالبات پاس ہوئے جبکہ 619طلباء وطالبات فیل قرار پائے نتائج کا تناسب 85.05رہا جبکہ سالانہ نتائج میں پانچویںکلاس میں گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول چھنی پیر تاج دین کی طالبہ خدیجہ بشارت نے 383نمبر حاصل کرکے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن ،منہاج ماڈل سکول لیاقت آباد کی طالبہ انیسہ فاطمہ نے 377نمبر حاصل کرکے دوسری اور تیسری پوزیشن بھی منہاج ماڈل سکول لیاقت آباد کی طالبہ رفیعہ شاہد نے376نمبرحاصل کیے جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے ہی گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول درائیاں قدیر سبحانی نے بھی376نمبر حاصل کیے دوسری طرف آٹھویں جماعت میں ویژن ماڈل پبلک سکول ڈھیری وٹاں کی طالبہ روما منیر نے826نمبر حاصل کرکے ضلع بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ بوائز ماڈل سکول خیرووال کے رئیس الرحمن نے 825نمبر لیکر دوسری اور ویژن ماڈل سکول ڈھیری وٹاں کی طالبہ نے820نمبرلیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلعی ایلمنٹری بورڈ و ڈی ای او چوہدری محمد اشرف ،جنرل سیکرٹری ایلمنٹری بورڈ صدرمعلم چوہدری خورشید احمد نے کہا کہ ہم نے ایلمنٹری بورڈکے زیر اہتمام امتحانات کوصاف و شفاف بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے گئے نامساعد حالات اور سٹاف کی کمی کے باوجود ایلمنٹری بورڈکے عملہ نے دن رات محنت کرکے امتحانات کو کامیاب بنایا ضلعی ایلمنٹری بورڈ بھمبرمیں طلباء کی تعداد بہت زیادہ ہے جبکہ سٹاف نہ ہونے کے برابر ہے ایلمنٹری بورڈ کے عملہ اور آفیسران نے نیک نیتی اور دلچسپی سے کام کرتے ہوئے انتہائی مختصر عرصہ میں ایلمنٹری بورڈ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے پرائیویٹ سیکٹرکے جن سکولوں نے ایلمنٹری بورڈ کے امتحانات میں شرکت کی ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی کارکردگی کو جانچنے کیلئے بورڈ میں انٹری کروائی انہوں نے کہاکہ پہلی 20پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں شیلڈز اورمیدلز تقسیم کیے جائیں گے تقریب سے (ر) DEOچوہدری عنایت اللہ ،سیکریسی آفیسر راجہ محمد عارف نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں صدر معلمین ،اساتذہ اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بھمبرکے سینئر نائب صدر لیاقت عزیز اعوان نے کہا ہے کہ 11مئی کو پیپلزپارٹی ایک بار پھر کامیاب ہو کر عوام کی تقدیر بدل دے گی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بھمبرکے سینئر نائب صدر لیاقت عزیز اعوان نے کہا ہے کہ 11مئی کو پیپلزپارٹی ایک بار پھر کامیاب ہو کر عوام کی تقدیر بدل دے گی پاکستان کے اندر مقیم مہاجرین جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کو بھرپور سپورٹ کرینگے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اپنے 5سالہ دور میں مفاہمت کی سیاست کو
فروغ دیا اور ایسے اقدامات اٹھائے جس کے ثمرات آئندہ آنے والے دنوں میں گراؤنڈ پر نظر آئیں گے جمہوریت اور عدلیہ کی بحالی کیلئے پیپلزپارٹی نے جو قربانیاں دی ہیں وہ رنگ لائینگی پیپلزپارٹی مہاجرین ریاست جموں وکشمیر مقیم پاکستان درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے پھالیہ ،ہیڈفقریاں ،پھلروان ،میانہ گوندل میں الیکشن کمپین کے دوران مہاجرین جموں وکشمیر کی کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ 11مئی کو پاکستان میںمقیم کشمیری اپنا حق رائے دہی پیپلزپارٹی کے حق میں استعمال کرکے ثابت کردینگے کہ کشمیری عظیم راہنما ذوالفقار علی بھٹو شہید کے کشمیر کے اوپر دے گے ویژن پر متفق ہیں اور پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جس نے کشمیر کاز کیلئے جرات مندانہ اقدامات اٹھائے ہیں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کشمیری عوام کیساتھ ہونے والے ظلم ،ستم اور ناانصافی کا حساب لے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیزرو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بھمبرمیں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ شروع
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈیزرو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بھمبرمیں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ شروع پہلے دن سینکڑوں مریضوں نے چیک اپ کروایا کیمپ آج بھی جاری رہے گا تفصیلات کیمطابق بھمبرمیں ڈیزرو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 2روزہ فری میڈیکل کیمپ کا آغاز ہو گیا پہلے دن میڈکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں نے اپنا چیک اپ کروایا فری میڈیکل میں کنگا رام ہسپتال لاہور کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کو چیک کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مئی کو پاکستان کے باشعور اور محب وطن قومی مجرموں اور لٹیروں کو مسترد کردینگے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )11مئی کو پاکستان کے باشعور اور محب وطن قومی مجرموں اور لٹیروں کو مسترد کردینگے ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری صادق حسین آف چھپراں نے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حالیہ الیکشن
پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جس میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی 11مئی کو پاکستان کے محب وطن اور باشعور عوام قومی مجرموں ،چوروں ،لٹیروں اور غاصبوں کو مسترد کرکے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نشان عبرت بنادینگے اور تحریک انصاف کے حق میںفیصلہ دیکر نڈر اور بے باک قائد عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرتے ہوئے تحریک انصاف کو کامیابی سے ہمکنار کرینگے انہوں نے کہاکہ 64سالوں سے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والوں کا یوم حساب قریب آگیاہے پاکستان قوم عمران کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے11مئی کا سورج تحریک انصاف کی کامیابی اور نئے پاکستان کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریسکیو 1122نے 70فٹ گہرے کنویں میں گری بھینس کو زندہ نکال لیا عوا م علاقہ کاخراج تحسین
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریسکیو 1122نے 70فٹ گہرے کنویں میں گری بھینس کو زندہ نکال لیا عوا م علاقہ کاخراج تحسین تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز کسگمہ کے رہائشی رفاقت حسین کی بھینس 70فٹ گہرے کنواں میں گر گئی جسکی اطلاع ریسکیو 1122بھمبرکو دی گئی ریسکیو 1122عملہ نے بروقت پہنچ کر ریسکیو کے ذریعے بھینس کو زندہ سلامت کنویں سے نکال لیا ریسکیو 1122کی اس کارروائی پر عوام علاقہ نے ریسکیو 1122کے عملہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمیر پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس میں مسلم لیگی راہنما چوہدری ظفر اقبال برسالوی کے سسر کی وفات پر گہرے و رنج کااظہار
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کشمیر پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس میں مسلم لیگی راہنما چوہدری ظفر اقبال برسالوی کے سسر کی
وفات پر گہرے و رنج کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعاکی گئی اجلا س میں ناصرشریف بٹ ،طارق محمودثاقب ،عزیزالرحمان ناز،چوہدری خالدحسین ایڈووکیٹ ،ملک شوکت حسین ،ڈاکٹرطارق شاکر ،مرزاندیم اختر،قاضی انصر زمان ،جہانگیر پاشا،ظہور احمد رضا ،فیصل صغیر شمیم ،عاطف اکرم ،سلیم ساگر ،یاسین تبسم ،شیرازپرویز مشتاق،عابد زبیر ،وسیم نذر،مرتضیٰ گیلانی ،ارشد محمود ،وحید مراد،ارشد غازی،مرزاعمرفاروق سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹرمرزامحمد سراج آف کالچھ کی اہلیہ اور اکاؤنٹ آفیسر مرزامحمد اختر،مرزاجمیل احمد،انجینئر مرزاقدیر اور میجر محمدکبیر کی والدہ محترمہ اور مرزاظہوراحمد اور مرزاکرامت کی ہمشیرہ کی ناگہانی انتقال
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈاکٹرمرزامحمد سراج آف کالچھ کی اہلیہ اور اکاؤنٹ آفیسر مرزامحمد اختر،مرزاجمیل احمد،انجینئر مرزاقدیر اور میجر محمدکبیر کی والدہ محترمہ اور مرزاظہوراحمد اور مرزاکرامت کی ہمشیرہ کی ناگہانی انتقال پر مرزا ندیم اختر،مرزاعمر فاروق،مرزاصغیر احمد،انصرزمان مغل،ڈاکٹرامتیاز حسین شاہد ،مرزاپروفیسر نعیم اقبال ،مرزااسلم ذکی نے لواحقین کیساتھ دلی دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحو م کیلئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعاکی۔