کوئٹہ (جیوڈیسک)سے واپسی پر نوازشریف کے طیارے کی ونڈ اسکرین متاثر ہونے پر ہنگامی طور پر لاہور میں بحفاظت اتار لیا گیا۔ طیارے کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور پر نواز شریف کے طیارے کی ونڈ اسکرین کے متاثر ہونے کی اطلاع دی۔
واقعے کے وقت طیارہ نو ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کوئٹہ میں مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر سردار ثنا اللہ زہری سے ان کے بیٹے ، بھائی اور بھتیجے کی دہشت گردی کے واقعے میں ہلاکت پر تعزیت کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے اور انہیں کوئٹہ سے حاصل پور جانا تھا۔