مشرف لال مسجد آپریشن کے ذمہ دار قرار، تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ

Lal Masjid

Lal Masjid

اسلام آباد(جیوڈیسک)لال مسجد کمیشن کی کو موصول ہو گئی۔ 304 صفحات پر مشتمل اس ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف ، وزیر اعظم شوکت عزیز اور ان کی کا بینہ کے ارکان کو بلواسطہ طور پر سانحہ لال مسجد کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔اسلام آباد کو موصول ہونے والی اس کے مطابق لال مسجد آپریشن کے لے تین سطحی حکمت عملی ترتیب دی گئی تھی۔

رپورٹ میں سابق وزرائے اعظم چودھری شجاعت حسین ، شوکت عزیز، طارق عظیم اور اس وقت کی کابینہ کے ارکان نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو لال مسجد آپریشن کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ سابق وزرائے اعظم اور کابینہ کے ارکان کے مطابق آپریشن سے گریز کیا جا سکتا تھا۔

آپریشن سے پہلے ڈورن طیارے نے لال مسجد کی تصاویر لیں۔ آپریشن میں ٹرپل ون بریگیڈ سمیت منگلا سے بھی سیکیورٹی فورسز نے حصہ لیا۔ 30 جولائی 2007 کو مسلح افواج کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیشن رپورٹ میں دارالعلم کے نام سے مذہبی ادارے متعارف کرانے اور انہیں مکمل مالی سپورٹ فراہم کرنے کی سفارشات بھی کی گئی ہیں۔