کراچی : مضر صحت کھانا کھانے سے 65 سے زائد افراد کی حالت خراب

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کورنگی کراسنگ میں شادی کی تقریب کے دوران مضر صحت کھانا کھانے سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 65 سے زائد ہوگئی،مریضوں کے ساتھ آنے والے افراد کا کہنا ہے۔

گزشتہ شب شادی کی تقریب کے دوران کھانے کے بعد یہ افراد کینٹ، ڈرگ روڈ اور کورنگی کراسنگ کے مختلف علاقوں میں موجود اپنے گھروں میں پہنچے جہاں علی الصبح ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔

جنہیں جناح اسپتال لایا گیا۔ متاثرہ افراد میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہیں۔ اسپتال حکام کے مطابق مریضوں کی حالت خطرے سے باہر اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ا نہیں متعلقہ وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔