لاہور(جیوڈیسک)لاہور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کو مقابلے کا چیلنج کر دیا،ان کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کھیلتے تھے تو ان کا نشانہ اچھا تھا،،ایک بار پھر شکاری بن کر آئے ہیں۔
اس بار کاغذی شیروں کا شکار کریں گے،تحریک انصاف نے لاہور میں نواز شریف کے خلاف سیاسی اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا کہ کاغذی شیر کاشکار کرکے جاوں گا۔لاہور کے داتا گنج بخش چوک میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکن مطمئن رہیں۔
11 مئی کو بڑے بڑے ناموں والے چھپتے پھر رہے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چند روز میں ملک کا چکر لگانے کے بعد آئیں گے تو کارکنوں کو ایک نئے پاکستان کی نوید سنائیں گے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف مقابلے کے لئے تیار رہیں۔