امریکا کا شام کی اپوزیشن کیلئے 12 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

Syria

Syria

امریکا(جیوڈیسک)امریکا نے شام کی حکومت مخالف قوتوں کو 12 کروڑ 30 لاکھ ڈالرکی اضافی امداد دینے کا اعلان کر دیا۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے امداد کا اعلان ترکی کے دارالحکومت استنبول میں شامی حکومت مخالف قوتوں اوران کیحامیوں سے ملاقات کے بعد کیا۔

انھوں نے کہا کہ شامی باغیوں کو معاشی امداد کے علاوہ ادویات، خوراک اور ہتھیار بھی فراہم کئے جائیں گے۔