پاکستان تحریک انصاف چکوال کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران بے پناہ پذیرائی ڈھڈیال میں کارنر میٹنگ میں عوام نے حمایت کا اعلان کردیا
Posted on April 21, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال : پاکستان تحریک انصاف چکوال کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران بے پناہ پذیرائی ڈھڈیال میں کارنر میٹنگ میں عوام نے حمایت کااعلان کردیا اس موقع پر راجہ یاسرہمایوں سرفراز اور علی ناصر بھٹی کے ہمراہ ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ اور چوہدری غفران کہوٹ بھی موجود تھے۔
اس موقع پرچوہدری علی ناصر خان بھٹی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ چکوال کے سابق دونوں ایم پی اے جو چکوال کی تاریخ میں تیس سال سے حکومت کرتے چلے آرہے ہیں کوئی ایک کام اپنا کیا ہوا قابل ذکر بتا دیں جو ہماری آنیوالی نسلوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہو انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو سوائے غریب عوام کو دبانے کے کچھ نہیں آتا اور ہمیں ایسا کچھ نہیں آتا۔
اس موقع پر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کبھی ایسا وقت ہوا کرتا تھا کہ عوام کو امیدواروں کے بارے میں علم نہ ہوتا تھا لیکن اب میڈیا کے زریعہ سے اتنا شعور اجاگر ہو چکا ہے۔
کسی بھی شخص کو پرکھنے میںدشواری محسوس نہیں ہوتی اور میری آپ سے درخواست ہے کہ سب کو پرکھیں اور برادری عزم سے باہر نکلیںاور اگر ہمارا ماضی آپ کو مطمئن نہیں کرتا تو ہمیں بھی ووٹ نہ دیں بلکہ اپنے ضمیر کے مطابق ملک پاکستان کو بچانے کیلئے ووٹ دیں۔