ڈنگہ کی خبریں 20.04.2013

ڈنگہ :ٹوپہ عثمان کے معروف زمیندار چوہدری دلاور جاوید نے اپنی برادری دھڑے سمیت پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ٹوپہ عثمان کے معروف زمیندار چوہدری دلاور جاوید نے اپنی برادری دھڑے سمیت پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ۔ اس حمایتی اکٹھ میں حاجی محمد خاں ، چوہدری مظہر اقبال ، محمد اسلم ،محمد اسلم دودھیان ، چوہدری احمد خاں ٹھیکریاں ، ماسٹر محمد افضال ، رضوان اصغر عرف بلا ، چوہدری مصطفی ، چوہدری مدثر نوید ، حاجی محمد سجاد ، میجر صاحب ، نادر خاں ، محمد یوسف ، محمد آصف ، شمشیر خان ،حاجی محمد خان کونسلر ، خالد حسین لودھی ، محمد اختر درزی ، محمد آصف ، محمد اختر ، اعجاز احمد ، حاجی سجاد احمد ، ناصر اقبال ، محمد اصغر ، محمد اقبال ، بشارت مہر ، احمد خاں کونسلر ، صابر حسین ، محمد اعظم ، میاں خاں ، میاں داد ، چوہدری رحمت خاں ، چوہدری محمد اسلم ، محمد امین ، چوہدری عنصر حسین ، مہندی خاں ، محمد احسان ، چوہدری عنصر غوث دھکڑ ، چوہدری محمد اکرم ، عمران خان ، محمد منشاء ، چوہدری احمد خاں ، چوہدری محمد ارشد ، چوہدری محمد یعقوب ، چوہدری احمد خان چوہان ، محمد عاشق ، سید عباس شاہ ، محمد انور ، محمد یوسف مہر ، محمد نوید درزی ، چوہری محمد اصغر ، چوہدری محمد رفیق ڈھلیان ، چوہدری محمد ارشد ، چوہدری محمد اشرف ، چوہدری منور حسین ، غلام غوث ، مہر اعجاز احمد ، خلیل چوہدری سفیان مقصود ، چوہدری اشتیاق اشفاق ، فتح خان ، میاں وحید ، مشتاق احمد ، ناصر اقبال ، چوہدری امین کسان کونسلر بھی اس حمایتی اکٹھ میں موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سیکریالی کے معروف زمیندار چوہدری محمد عنایت خاں چوہان آف ناروے ، چوہدری صغیر احمد سیکریالی آف ناروے نے اپنی برادری اور دھڑوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 106 چوہدری قمر زمان کائرہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ ) سیکریالی کے معروف زمیندار چوہدری محمد عنایت خاں چوہان آف ناروے ، چوہدری صغیر احمد سیکریالی آف ناروے نے اپنی برادری اور دھڑوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 106 چوہدری قمر زمان کائرہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ۔ جب مہمانِ گرامی سیکریالی پہنچے تو چوہدری عنایت خاں چوہان نے چوہدری قمر زمان کائرہ کو پھولوں کی مالا پہنائی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ، اس موقع پر چوہدری صدام اصغر کسانہ دھکڑانوالی ، چوہدری پرویز کائرہ ، سابق ناظم چوہدری غلام رسول دھکڑانوالی ، چوہدری صغیر احمد ناروے ، چوہدری اختر شوکر کلاں ، چوہدری ریاست علی چوہان ، چوہدری نثار احمد پسوال ، چوہدری محمد اکرم پسوال ، چوہدری محمد کرم پسوال ، اختر علی چوہان ، ماسٹر غضنفر علی ، چوہدری عباس خاں کھٹانہ ، حاجی اعظم ، چوہدری اصغر ، امجد علی مٹوانوالہ ، محمد افضل میانہ ، چوہدری مقصود احمد ، چوہدری قیصر دھکڑانوالی ، چوہدری مبشر چوہان سیکریالی ، چوہدری احسان خان سیکریالی ، شہباز اکرم پسوال ، ثناء اللہ پسوال ، چوہدری بلال اکرم پسوال ، امام علی پسوال بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مہمان ِ خصوصی سابق وفاقی اطلاعات و نشریات چوہدری قمر زمان کائرہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پورا پاکستان اور الیکڑانک میڈیا جانتا ہے کہ کائرہ خاندان نے ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں کی ہمارا دامن آئینہ کی طرح صاف ہے اور الیکشن شروع ہونے کے اس عرصہ میں میں ایک بار پھر آپ کے سامنے حاضر ہوا ہوں ۔ میں نے 2 دفعہ الیکشن لڑا جس خصوصی طور پر چوہدری عنایت خاں چوہان آف سیکریالی اور ان کے علاقہ کے تمام لوگوں کا نہایت مشکور ہوں ۔ اور سیکریالی کے لوگوں نے میری بھرپور سپورٹ کی اور اپنے علاقہ سے مجھے کامیابی دلائی اس کے لیے میںان سب لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ ہماری پارٹی بری نہیں ہے مگر ہو سکتا ہے کہ جو غلطیاں ہم سے ہوئی ہیں اس میں پارٹی کا قصور نہیں ہے بلکہ پارٹی کے چند لوگ کی وجہ سے ایسا ہوا ہے ۔ ہمارے حلقہ میں ہم نے بہت سارے کام کروائے مگر بہت یہ کام جن میں بجلی کے ٹرانسفارمر رکھے گئے ۔ اس کے علاوہ کچھ کام کروانے کے باوجود کچھ کام باقی رہ گئے ہیں ۔ ۔ جن میں بجلی اور گیس کا معاملہ قابلِ ذکر ہے ۔ ہم انشاء اللہ ان کو جلد پورا کریں گے ۔ میں نے اپنی ذات کے لیے کوئی مفاد نہیں لیا ۔ ہم نے آپ کے علاقہ میں بجلی ، گیس اور دیگر مسائل کے حل کے لیے پلان تیار کر لیا اور انشاء اللہ جلد ہی ہم یہ منصوبے اور پلان آپ کے سامنے رکھیں گے ۔ ان پلان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے آپ کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ جب بھی کسی علاقہ میں کوئی کام کروایا جاتا ہے تو اسی علاقہ سے کوئی اور شخص اس کام کو روکنے کے لیے اٹھ کھڑا ہوتا ہے ۔ ہم اس نظام کو بدلنا چاہتے ہیں اور برادری ازم کو ختم کرنا چاہتے ہیں ۔اس کے علاوہ حاجی محمد عنایت خان کی وساطت سے میں آپ کے حلقہ میں ایک بار پھر پارٹی الیکشن کے لیے آیا ہوں ۔ آپ سب مل کر مجھے اس الیکشن میں کامیاب کروائیں تاکہ کچھ کام روکنے والوں کو روکا جا سکے ۔ اور ان کو منہ توڑ جواب دیا جا سکے کہ ہم لوگ ابھی موجود ہیں اور ہم لوگ برادری اور دھڑوں کی سیاست کو فروغ نہیں دیتے بلکہ ہم لوگ غریب عوام کے ساتھ ہیں ۔ اور ہم لوگ مزدور کو اس کا حق دلانے کے لیے آئے ہیں اور ہم لوگ اپنے مئوقف پر قائم ہیں ۔ گمٹی ، مٹوانوالہ سیکریالی سمیت چاروں گائوں کی گیس منظوری ہو چکی ہے ۔ سیکریالی کا جو بجلی کا مسئلہ باقی رہ گیا ہے وہ انشاء اللہ بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا ۔ میاں شہباز شریف نے 26 کلو میٹر جنگلہ بس کے کیے کھربوں روپے ضائع کر دئیے اور تندوروں پر قوم کی جمع پونجی برباد کر دی ۔ میں نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے حلقہ این اے 106 کے لیے 140 دیہاتوں کی گیس منظور کروائی جو بہت بڑا پروجیکٹ تھا ۔ انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ حکومت بھی پیپلز پارٹی کی ہو گی اور پارٹی قیادت نے وزیر اعظم کے لیے میرا نام بھی سرفہرست کیا تھا جو کسی وجہ سے رہ گیا مگر یہ پارٹی کا فیصلہ تھا اسی لیے میں پارٹی کے ہر فیصلے پابند ہوں اور رہوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری قمر زمان کائرہ کو حلقہ این اے 106 سے بھرپور کامیابی دلائیں گے،چوہدری عنایت خان چوہان ناروے و دیگر
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) سیکریالی میں چوہدری عنایت خاں چوہان ناروے ، سابق ناظم چوہدری غلام رسول دھکڑانوالی ، چوہدری صغیر احمد ناروے ، چوہدری اختر شوکر کلاں نے چوہدری قمر زمان کائرہ کے حمایتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ ہم چوہدری قمر زمان کائرہ کو حلقہ این اے 106 سے بھرپور کامیابی دلائیں گے ۔ کیونکہ چوہدری قمر زمان کائرہ کی وساطت سے ہمارے حلقہ اور ہمارے علاقوں میں جو کام کروائے گئے ہیں ۔ وہ آپ لوگوں سے کوئی ڈھکے چھپے نہیں ہیں ۔ چوہدری قمر زمان کائرہ نے اپنے دور اقتدار میں حلقہ بھر میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹ پایہ تکمیل تک پہنچائے ۔ چوہدری جعفر اقبال نے جس صوبائی لیول سے الیکشن لڑا لیکن جو صوبائی الیکشن سے بری برح ہارا ہم لوگ سے کس طرح اپنے علاقہ کے لیے موزو سمجھتے ہیں ۔ چوہدری جعفر اقبال اتنے بڑے حلقہ سے چوہدری قمر زمان کائرہ کا کس طرح مقابلہ کر سکتے ہیں ۔یہ ان کے بس کا کام نہیں ہے کیونکہ وہ صوبائی الیکشن ہار گئے اب وہ قمر زمان کائرہ کا کس طرح مقابلہ کریں گے ۔ ن لیگ سے تو ٹکٹوں کی تقسیم کا کام تو پورا نہیں ہوتا کبھی کہتے ہیں کہ ٹکٹ چوہدری جعفر اقبال کو مل گیا کبھی کہتے ہیں کہ سید نورلحسن شاہ کو مل گیا اور کبھی کہتے ہیں کہ ابھی تک ٹکٹوں کی تقسیم نہیں ہوئی ۔ بھئی یہ کیا ماجرا ہے ۔ آپ سے اپنی پارٹی کا فیصلہ تو ہوتا نہیں ہے آپ حکومت کیسے چلائو گے ۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم تمام لوگوں نے چوہدری قمر زمان کائرہ اور پیپلز پارٹی کو چنا تاکہ ایسے برے اور غلط نظام سے چھٹارا حاصل کیا جا سکے ۔ ہم لوگ بھرپور محنت کر کے اپنے علاقہ سے قمر زمان کائرہ کو کامیاب کروائیں گے جس سے مخالفین کے منہ پر طمانچہ پڑے گا ۔ کیونکہ جس طرح مختلف علاقوں سے لوگ پیپلز پارٹی میں داخل ہو رہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ چوہدری قمر زمان کائرہ ہمارے حلقہ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔ اور انشاء اللہ تعالی اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پاکستان تحریک انصاف الیکشن میں کامیاب ہو گی اور عمران خان عوام کے مسائل حل کریں گے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان تحریک انصاف الیکشن میں کامیاب ہو گی اور عمران خان عوام کے مسائل حل کریں گے ۔ اور ملکی سلامتی کے لئے اہم کردار ادا کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ آف سیکریالی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت سے عوامی مسائل حل ہوں گے ۔ حلقہ کی عوام تبدیلی چاہتی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ملک کے عوام سے تبدیلی سے کیا گیا وعدہ ،ٹکٹوں کی تقسیم کے ساتھ پورا کر دیا جس کی واضع مثال میرے جیسے ورکر کلاس کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے انسان کو ٹکٹ ملنا ہے ۔ کہ انشاء اللہ تعالیٰ پی پی 113 سمیت ضلع بھر کی تمام سیٹوں پر پاکستان تحریک انصاف شاندار کامیابی حاصل کرے گی ۔پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی شکل میں پاکستان کی عوام کو اپنا حقیقی مسیحا مل گیا ہے جو ان کے دکھوں کا مداوا کرکے مشکلات میں گھری پاکستانی عوام کو روشن مستقبل کی ضمانت دے سکتے ہیں۔آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کا سونامی برسوں سے پاکستان پر مسلط کرپٹ ، موروثی سیاست دانوں کو خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی تبدیلی کے لئے میدان عمل میں آ چکی ہے،چوہدری عبدالستار آف پیر جھنڈ
ڈنگ۔ہ (محمد بلال احمد بٹ ) جماعت اسلامی پاکستان کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی پی 13چوہدری عبدالستار پیر جنڈ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی تبدیلی کے لئے میدان عمل میں آ چکی ہے ۔ تبدیلی کسی اور ذریعے سے نہیں ووٹ کی طاقت سے آئے گی ۔ ملک کو دیانتدار اور اہل قیادت کی ضرورت ہے ۔ ایسی قیادت صرف جماعت اسلامی کے پاس موجود ہے جس کے کسی امیدوار یا ممبر اسمبلی پر آج تک کرپشن کا داغ نہیں لگا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہو چکے ہیں وہ ہمیں موقع دیں 5سال میں ملک کی تقدیر بدل دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی ہمیشہ وہی لوگ لے کر آتے ہیں جو با مقصد ہوتے ہیں ۔ ہم احتساب کا عمل خود سے شروع کر کے سب کا احتساب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ گزشتہ 5سالوں کے دوران تمام جماعتیں اقتدار میں تھیں لیکن کرپشن میں اضافہ ہوا ۔ ملک کو بحرانوں سے دوچار کیا گیا ۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر کرپشن کا خاتمہ اور ملک کو بحرانوں سے نکالے گی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کا بڑا اہم کردار ہے ۔ میڈیا جو چاہے وہی دیکھا ‘ سنا اور پڑھا جا سکتا ہے ۔ قوم کی تقدیر میڈیا کے ہاتھوں میں آ گئی ہے ۔ ہم صرف اللہ کی رضا کے لئے کام کر رہے ہیں اس لئے میڈیا اس مشن میں ہمارا دست و بازو بنے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس صوبائی سیٹوں پر زیادہ ہے ۔ حلقہ پی پی 112کی حد تک جماعت اسلامی آزاد امیدوار این اے 106سید نورالحسن شاہ کو سپورٹ کرے گی جبکہ سید نورالحسن شاہ ہمارے امیدوار ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کو پی پی 112میں سپورٹ کریں گے ۔ ہمارے امیدوار چوہدری عرفان صفی دستبردار ہو گئے ہیں جبکہ حلقہ پی پی 113میں ابھی اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوا ۔ اس پر مشاورت جاری ہے ۔ جس کے ساتھ بھی اتحاد ہوا اس کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا ۔ سید نورالحسن شاہ کے ساتھ اتحاد کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اسمبلی میں پہنچ گئے تو اپنے منشور کے مطابق کام کریں گے ۔ تبدیلی کے لئے اسمبلی میں جانا ضروری ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
106سید نورالحسن شاہ کو انتخابی نشان کے طور پر ” گھڑا ” الاٹ کر دیا گیا ہے ۔
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) آزاد امیدوار برائے حلقہ این اے 106سید نورالحسن شاہ کو انتخابی نشان کے طور پر ” گھڑا ” الاٹ کر دیا گیا ہے ۔ سید نورالحسن شاہ اب گھڑے کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :اب وقت آ چکا ہے کہ صاف اور شفاف کردار کے امیدواروں کو کامیاب کروایا جائے،سید نور الحسن شاہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) اب وقت آ چکا ہے کہ صاف اور شفاف کردار کے امیدواروں کو کامیاب کروایا جائے ۔ اس وقت وطن عزیز کو مخلص قیادت کی ضرورت ہے ۔ پی پی پی کے 5سالہ دور نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور عوام کو جس طرح استعمال کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی ۔ روٹی ‘ کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں کے ملت پاکستان سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار برائے حلقہ این اے 106سید نورالحسن شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔ ہم نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ۔ سیاست کو پیشہ نہیں عبادت سمجھتے ہیں ۔ یہ مشن ہمیں وراثت میں ملا ہے اور ہم انشاء اللہ اسی پر قائم رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری نصر اقبال کو انتخابی نشان خرگوش الاٹ کر دیا گیا ہے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) آزاد امیدوار حلقہ این اے 106چوہدری نصر اقبال کو انتخابی نشان خرگوش الاٹ کر دیا گیا ہے ۔ چوہدری نصر اقبال آف سکھ چین اب خرگوش کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہمارا جینا مرنا چوہدری نصر اقبال سکھ چین کے سنگ ہے،چوہدری طارق محمود مہر
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) محلہ شاہ تکیہ ڈنگہ کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری طارق محمود مہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا جینا مرنا چوہدری نصر اقبال سکھ چین کے سنگ ہے ۔ انشاء اللہ ان کی کامیابی کے لئے سردھڑ کی بازی لگا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نصر اقبال شرافت کے علمبردار ہیں ۔ انتہائی مخلص اور بے لوث خدمت کرنے والے انسان ہیں حلقہ این اے 106سے کامیاب ہو کر اہلیان حلقہ کی عوامی خدمت کی مثال قائم کریں گے کہ حلقہ کے عوام ہمیشہ انہیں یاد رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے حلقہ میں سابق ایم پی اے نے موروثی سیاست کو فروغ دیا،مرزا محمد اشفاق
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سٹی ڈنگہ مرزا محمد اشفاق نے کہا کہ ہمارے حلقہ میں سابق ایم پی اے نے موروثی سیاست کو فروغ دیا جب ان کو ضرورت پڑی تو انہوں نے کسی کارکن کو اپنی جگہ کھڑا کرنے کی بجائے اپنی صاحبزادی کو انتخاب لڑایا ۔ سابق ایم پی اے 25سالوں سے ہمارے سروں پر مسلط ہے ۔ اسے شہنشاہ تعمیرات کا خطاب دیا جاتا ہے لیکن کیا ایک سڑک کو دس دس بار تعمیر کرنا ‘ کیا یہ تعمیرات ہیں ۔ ان سڑکوں میں سے دھڑلے سے کمیشن وصول کی جاتی رہی ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میں موروثیت نہیں ہے ۔ اقتدار میں آ کر موروثیت کا خاتمہ کریں گے ۔ اس وقت جتنے بھی امیدوار ہیں ہمارے امیدوار کے مقابلے میں کسی کا بھی دامن کرپشن سے پاک نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر مہنگائی اور لوڈشیڈنگ پر قابو پائے گی ۔ ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم لاگو کریں گے ۔ تھانہ کلچر اور خاندانی دشمنیوں کو ختم کریں گے ۔ ریاست مدینہ ہمارے لئے ماڈل کی حیثیت ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : جماعت اسلامی پاکستان کی سیاست کے اندر اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے،محمدعار ف مغل
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری زون پی پی 113محمد عارف مغل نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی سیاست کے اندر اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے ۔ آج کے اس دور میں سیاسی جماعتوں کے پاس کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ جماعت اسلامی اپنا ایک بہترین منشور رکھتی ہے ۔ جماعت اسلامی ملک اور موجودہ نظام کو بدلنے کی جدوجہد کر رہی ہے ۔ جماعت اسلامی ہی اس نظام کو بدلنے کی صلاحیت اور ہمت رکھتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حلقہ پی پی 113میں4سے زائد امیدوار میدان میں ‘ دلچسپ مقابلہ متوقع ۔ اصل مقابلہ ن لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان ہو گا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) حلقہ پی پی 113میں4سے زائد امیدوار میدان میں ‘ دلچسپ مقابلہ متوقع ۔ اصل مقابلہ ن لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 113میں اس وقت چار سے زائد امیدوار میدان میں آ چکے ہیں ۔ امیدواروں میں سابق ایم پی اے میاں طارق محمودن لیگ کے ٹکٹ سے ‘ چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ سے ‘ چوہدری اعجاز رنیاں ق لیگ اور پیپلزپارٹی کے مشترہ امیدوار ‘ میاں اختر حیات آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ میاں خالد رفیق بھی تحریک انصاف کے ٹکٹ کے امیدوار تھے لیکن انہیں ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ۔ جس پر ان کی طرف سے کسی دوسرے امیدوار کی حمایت متوقع ہے ۔ چاروں امیدواروں کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے تا ہم اصل مقابلہ ن لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان ہو گا ۔ ن لیگ کے ٹکٹ پر میاں طارق محمود الیکشن لڑیں گے ۔ میاں طارق محمود 5مرتبہ ایم پی اے رہ چکے ہیں ۔ ان کا حلقہ میں مضبوط دھڑا موجود ہے جس کا انہیں فائدہ ہو گا ۔ ن لیگ کے ٹکٹ کا بھی کافی فائدہ اٹھائیں گے ۔ تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ نوجوان شحصیت ہیں تعلیم یافتہ اور قانون دان ہیں ۔ تحریک انصاف ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری ہیں ۔ چودہ ہزار سے زائد ممبر شپ کی نوجوانوں میں کافی مقبول ہو چکے ہیں ۔ ان دونوں کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا ۔ چوہدری اعجاز رنیاں بھی ٹف ٹائم دے سکتے ہیں ۔ تا ہم یہ آنے والا وقت ہی بتائے کہ ہما کس کے سر بیٹھے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:سید نورالحسن شاہ اور ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کے درمیان انتخابی اتحاد دونوں مل کر الیکشن لڑیں
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) آزاد امیدوار برائے حلقہ این اے 106سید نورالحسن شاہ اور جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی پی 112ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کے درمیان انتخابی اتحاد دونوں مل کر الیکشن لڑیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد امیدوار حلقہ این اے 106سید نورالحسن شاہ اور جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی پی 112ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کے درمیان انتخابی اتحاد طے پا گیا ہے ۔ جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے این اے 106ڈاکٹر چوہدری عرفان احمد صفی نے سید نورالحسن شاہ کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے جبکہ سید نورالحسن شاہ کے پی پی 112میں آزاد امیدوار لیاقت علی بھدر نے ڈاکٹر احسان اللہ شاہ ے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا ۔ انتخابی اتحاد حلقہ پی پی 112کی حد تک موثر ہو گا ۔ حلقہ پی پی 113میں جماعت اسلامی اور سیدنورالحسن شاہ کے درمیان اتحاد کا فیصلہ نہیں ہو سکا ۔ دونوں کے اتحاد سے این اے 106اور پی پی 112کی سیاست نئے موڑ میں داخل ہو گئی ہے ۔ دونوں امیدواروں کی طاقت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور دونوں امیدواروں کی کامیابی کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اب عوام فیصلہ کر لے کہ ہم نے اپنے بچوں کے لئے غیر محفوظ پاکستان چھوڑنا ہے یا پھر اپنی تقدیر خود اپنے ہاتھوں سے سنوارنی ہے،بابر حسین اعوان
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) اب عوام فیصلہ کر لے کہ ہم نے اپنے بچوں کے لئے غیر محفوظ پاکستان چھوڑنا ہے یا پھر اپنی تقدیر خود اپنے ہاتھوں سے سنوارنی ہے ۔ بابر حسین اعوان ۔ ہم دنیاکی واحد انوکھی قوم ہیں جو ریورس گیئر پر ہیں ۔ قومی خزانے میں اربوں کے ہیر پھیر ٹیکسوں کی چوریاں باہر کے ملکوں میں سرمایہ کاری فیکٹریاں ملیں ‘ لگژری فلیٹس فارم ہاؤس اور اب مزید مراعات میں اضافہ ۔ آخر ہماری کتنی نسلیں اس استحصال کو برداشت کریں گی ۔ خدارا ہوش کے ناخن لیجئے ووٹ کا صحیح استعمال کیجئے ۔ اگر آپ قائد اور اقبال کا پاکستان چاہتے ہیں تو پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: ہم پیپلزپارٹی کے طوفانوں سے ٹکرانے کے لئے نکلے ہیں،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) ن لیگ کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 106چوہدری جعفر اقبال نے اپنے مختلف حمایتی اکٹھوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی کے طوفانوں سے ٹکرانے کے لئے نکلے ہیں ۔ ہمارے ساتھ ہمارا رب اور عوام کی طاقت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی چیز کے لالچ میں آ کر کسی غلط آدمی کو ووٹ نہیں دینا ۔ کچھ لوگ آپ کے ضمیر کو خریدنے کی کوشش کریں گے ۔ مگر ہم سب کو اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق ووٹ دینے ہوں گے ۔ پیپلزپارٹی کا احتساب عوام نے 11مئی کو کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 5سال زرداری کا دفاع کرنے والوں سے عوام پوچھتی ہے کہ آپ نے اپنے اشتہاروں کے ساتھ اس لیڈر کی فوٹو کیوں نہیں لگائی ۔ اگر آپ شخصیت کے ووٹ مانگتے ہو تو عوام جانتی ہے کہ آپ کا ووٹ کس کے پاس جائے گا ۔ اب عوام زرداری کو ووٹ نہیں دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ زداری ٹولہ ملک میں جو اندھیرے لائے ہم ان کو روشنی میں تبدیل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد حنیف انجم نے ساتھیوں چوہدری نصر اقبال آف سکھ چین ہائوس کی حمایت کا اعلان کر دیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ سکھ چین ہائوس میں محمد حنیف انجم سابق جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ مسلم لیگ ق لالہ موسیٰ سٹی نے ق لیگ چھوڑ کر چوہدری نصر اقبال آف سکھ چین ہائوس کا ساتھیوں سمیت بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے مزید ان کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں کا عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ ہے ا ب ہم آزاد امیدوار چوہدری نصر اقبال کے ساتھ ہیں ان کی شرافت اور بے داغ ماضی اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ انہوں نے عوام کی خاطر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ہم حاجی ارشد محمود،گلزار احمد،شوکت علی،محمد اقبال،صغیر احمد،تنویر عباس مل کر ان کی کامیابی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ اور ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے میرے ہاتھوں کو مضبوط کریں،مہر مبین
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)حلقہ اور ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے میرے ہاتھوں کو مضبوط کریں،ان خیالات کا اظہار امیدوار حلقہ پی پی112مہر مبین نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے نظام اور چہرے دونوں بدلنے ہونگے،مہنگائی بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کی ستائی عوام پرانے چہروں کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے،حلقہ کی آواز بن کر سیاست کے میدان آیا ہوں انشاء اللہ تعالیٰ11مئی کا سورج میرے کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مین بازار شیخ امجد کی رہائش گاہ پر سید نو رالحسن شاہ کی حمایت میں اکٹھ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)مین بازار شیخ امجد کی رہائش گاہ پر سید نو رالحسن شاہ کی حمایت میں اکٹھ،شیخ امجد نے اپنے ساتھیوںاور برادریوں سمیت سید نو رالحسن شاہ کی حمایت کا اعلان کر دیا،اس موقع پر معززین علاقہ کی کثیر تعداد میں موجود تھے،اس موقع پر سید ناصر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں شیخ امجد کا مشکور ہوں جنہوں نے ہماری حمایت کر کے مان بڑھایا،انشاء اللہ اپنے ساتھیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،اس موقع پر طار پانڈہ،عبارت یار شرقی و دیگر موجود تھے،اعلان حمایت کرنے والوں میں علی شیخ،فیضان بٹ،ملک عمیر،رفیق جاوید ،ملک فیضان،علی بٹ،نعمان نومی و دیگر درجنوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید نور الحسن شاہ ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب ہونگے،عدنان ارشد بھٹی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سید نور الحسن شاہ ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب ہونگے،ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی نوجوان شخصیت عدنان ارشد بھٹی نے کہا انشاء اللہ حلقہ کی عوام سادات خاندان سے اپنی محبت کا ثبوت ان کو کامیاب کروا کر دیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ سید نور الحسن شاہ ہزاروں ورکروں اور کارکنوں کے دلوں کی دھڑکن کی آواز ہے،انشاء اللہ آنے والا دور سادات خاندان کا ہے ،سید نور الحسن شاہ کی کامیابی آسمانوں پر لکھی جا چکی۔