ممبئی(جیوڈیسک)بالی وڈکی اداکارہ پریانکا چوپڑانے کہا ہے کہ وہ اداکارہ نہ ہوتی تو فوٹو گرافر ہو تیں،وہ کہتی ہیں کہ انھیں کیمرے کے سامنے کام کرنے کے ساتھ خود بھی فوٹوگرافی کا شوق ہے۔
کیمرے کے سامنے دل کش ادائیں دکھانے والی پریانکا کو خود بھی کیمرا چلانے کا شوق ہے۔نئی دلی میں ایک بھارتی اخبار سے گفتگو میں اس راز سے انھوں نے پردہ اٹھاتے ہو ئے کہا کہ وہ فوٹوگرافی کی حد سے زیادہ شوقین ہیں اور کوئی بھی خوبصورت چیز نظر آتی ہے تو اسے فورا کیمرے میں قید کرلیتی ہیں۔پریانکا کی تین فلمیں زنجیر،کرش اور غنڈے جلد ہی ریلیز ہونے والی ہیں۔