لاہور(جیوڈیسک)لاہورمسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار ملا تو کراچی میں کسی بھی جماعت کے عسکری ونگز کو ختم کریں گے، پیپلزپارٹی 20سال پہلے کا رونا رونے کے بجائے عوام کو اپنی 5سالہ کارکردگی کا بتائے۔
انتخابی مہم کے دوران ذرائع کے نمائندے محمد عاصم نصیر سے خصوصی گفتگو میں میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بنی تو کراچی میں ظلم و زیادتی کے واقعات کو ختم کرنے کی کوشش کرینگے۔
اپنے اتحادیوں کے ظلم و زیادتی پربھی پردہ نہیں ڈالیں گے ۔نواز شریف کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی نے عوام کو کچھ نہیں دیا،بیس سال پہلے کا رونا بند کرکے اپنی پانچ سالہ کارکردگی عوام کے سامنے لائے۔محمد نواز شریف نے عمران خان پر تنقیدکرتے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی فتح کے بعد بھی ہم کسی کو کچھ نہیں کہیں گے۔
پر ویز مشرف پت تنقید کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ملکی خودمختاری کی دھجیاں بکھیریں ،انہیں گرفت میں لینا ہو گا۔الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھاکہ انتخابات کے التوا کا کوئی آپشن نہیں ،سیکیورٹی مشکلات کے باوجود انتخابات ہونے چاہئیں۔