پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے مضافاتی علاقے متنی میں سرچ آپریشن کے دوران تین اشتہاریوں سمیت 25 مشتبہ افراد دھر لئے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق متنی کے علاقے میں مشتبہ افرد کیخلاف پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
آپریشن کے دروان 25 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن میں تین اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔