اسلام آباد(جیوڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہی دن ایک ہی دائرے میں ملک بھرکے نامزدامیدواروں کے ناموں کاایک ساتھ اعلان کرنے کااعزاز اگرکسی جماعت کوحاصل ہواتووہ صرف ایم کیوایم ہے۔
انہو ں نے یہ بات اسلام آباد میں ایم کیوایم اپرپنجاب کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے ملک بھر سے نامزدامیدواروں کے اعلان پر کارکنوں کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ ایم کیوایم کے ملک بھرکے امیدواروں کااعلان ہوامگرنہ ہی کسی نے کسی کاگریبان پکڑا، نہ کوئی جھگڑاہوا اور نہ ہی کوئی لڑائی ہوئی بلکہ سب نے ایک دوسرے کومبارکبادپیش کی۔
پروگرام میں نظم وضبط کابہترین کامظاہرہ کیاگیا۔ڈسپلن کامظاہرہ کرنے والی جماعت ہی ملک کی قسمت بدل سکتی ہے لیکن جولوگ پسندناپسندکی بنیادپر ٹکٹ دیں ، ٹکٹ کے معاملے پر ایک دوسرے سے لڑیں،ایک دوسرے کاخون بہائیں وہ ملک کی قسمت نہیں سنوارسکتے۔انہوں نے کہا کہ جہاں نظم ہوگاوہیں ضبط ہوگا۔
وہیں مساوات ہوگی اوراونچ نیچ کی تفریق کاخاتمہ ہوگا۔ اس موقع پر تمام ذمہ داروں اورکارکنوں نے الطاف حسین کوایم کیوایم کے امیدواروں کے اعلان پر مبارکبادپ یش کی۔الطاف حسین نے کارکنوں سے کہا کہ وہ ہارجیت کی فکرنہ کریں اورعوام میں تحریک کے پیغام کوزیادہ سے زیادہ پھیلائیں،ہمت وحوصلے سے کام کریں، انشا اللہ جیسے جیسے آگے بڑھیں گے،تحریک کی مقبولیت اورعوامی تائیدمیں اضافہ ہوگا۔