اسلام آباد(جیوڈیسک)آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر امجد نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو اپنے ہی گھر میں دو کمروں تک محدود کر دیا گیا ہے ، گھر والوں اور ذاتی اسٹاف کو بھی رسائی سے دور رکھا جا رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پر ویز مشرف کو وکلا سے بھی نہیں ملنے دیا جارہا ،وہ کیس کیسے لڑسکیں گے۔
ذرائع سے گفتگو میں ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ اتنی سختیاں ڈیالہ جیل میں بھی عائد نہیں کی جاتیں جتنی سختیاں سابق صدر پر عائد کی گئی ہیں۔