چنیوٹ : کاروکاری، پسند کی شادی کرنے والا جوڑا گاؤں بدر

Chiniot

Chiniot

چنیوٹ(جیوڈیسک)جرگے نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو کاروکاری قرار دے کر گاں بدری اور گھر پر قبضہ کرنے کا حکم سنا دیا۔ نواحی علاقہ رجوعہ سادات میں حنا زہرہ نامی لڑکی اور خاور عباس نے پسند کی شادی کر لی۔

گاں کے سر پنچ نے اس بات کا برا منایا اور پنچائیت بلائی۔ سرپنج نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو کاروکاری قرار دیتے ہوئے فیصلہ دیا کہ وہ اپنی زندگی میں کبھی اس گاں کی طرف رخ نہیں کریں گے۔ جرگے نے شادی کرنے والے جوڑے کے مکان پر قبضہ کرنے کا حکم بھی دیا۔