ایتھنز کے معروف سیاحتی وقدیمی علاقے میں واقع جامع مسجد فتح کودوبارہ کھولنے کے متعلق گرین لائٹ دے دی گئی
Posted on April 21, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
ایتھنز(سکندرریاض چوہان)ایتھنز کے معروف سیاحتی وقدیمی علاقے میں واقع جامع مسجد فتح کودوبارہ کھولنے کے متعلق گرین لائٹ دے دی گئی۔ایتھنز نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایتھنز کے مرکزی سیاحتی علاقہ مونستراکی میں واقع جامع مسجد فتح جس کوعثمانی سلطان محمددوئم نے 1458میں ایتھنز کی فتح کے بعد تعمیر کرایاتھااورجوایتھنز کے قدیم علاقے مونستراکی کی جگہ رومن آغورا میں تعمیر کی گئی تھی۔
کودوبارہ مرمت کرنے کے بعد عوام کے لیے کھولنے کاعندیہ دیاہے۔مسجد جوکہ عرصہ دراز سے آثارقدیمہ قراردیے جانے کے بعد عوام کے لیے بند کردی گئی تھی کی مخدوش حالت کے باعث اس کوباہر سے ہی دیکھاجاسکتاہے ۔مسجد کوعثمانی خلافت کے یونان سے انخلا کے بعد مختلف ادوار میں اسلحہ خانہ،اصطبل،مطبخ اوردیگر فوجی مقاصد کے لیے بطورانتقال استعمال کیاجاتارہاہے۔
جس کو1981ء میں آنے والے زلزلے کے بعد پہنچنے والے نقصان کے بعد عوام کے لیے مکمل طورپربند کردیاگیاتھاجس کواب دوباہ مرمت کے بعد عوام کے لیے کھولنے کافیصلہ کیاگیاہے تاہم اب تک یہ واضح نہیں کیاگیاکہ اس کوعوام کے لیے بطور سیاحت وقدیم ورثہ کھولاجائے گایااس کومقامی مسلم آبادی کے لیے کھولاجائے گا۔
تاکہ وہ یہاں کی زیارت کرسکیں اورمحدود پیمانے پرعبادت کرسکیں۔تاہم حکومت نے اس سے قبل اسی علاقہ مونستراکی میں واقع ایک مسجد کومیوزیم کادرجہ دے کرسیاحوں کے لیے کھول رکھاہے مسجد فتح کی مرمت کے بعد اس کوبھی میوزیم کادرجہ دے کرسیاحوں کے لیے کھولنے کے زیادہ امکانات ہیں۔